لاہور(ایم این پی)ایس ایس پی انویسٹی گیشن/افسران میں تعریفی اسناد تقسیم. قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنیوالی پولیس ٹیم کے اعزاز میں تقریب. ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔تعریفی اسناد حاصل کرنیوالوں میں انچارج انویسٹی گیشن چوہنگ گوہر اقبال اور ان کی ٹیم شامل،پولیس ٹیم نے قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ہلاک ملزم شاہد علی نے دوران گرفتاری کانسٹیبل ندیم کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،فرض شناس اور جوانمردی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود
ایس ایس پی انویسٹی گیشن،افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کا انعقاد
Media Network Pakistan