مکہ معظمہ (ایم این پی) شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد نے خطبہ حج میں کہا کہ سب تعریفیں اللہ کیلئے ہیں، اللہ تعالیٰ نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا، انسان دنیا اور آخرت میں فلاح پانے والا ہے، اللہ ایک ہے اور اس کے سوا کوئی معبود نہیں، انسان اللہ سے ڈر کر زندگی بسر کرے، اللہ کی اعطاعت کرو، حدود اللہ کا خیال رکھو، جو انسان اللہ کی نافرمانی کرتا ہے وہ جنت میں داخل نہیں ہوسکتا، نماز،روزہ ،زکوة اور بیت اللہ کے حج کاحکم اللہ نے دیا ہے، اللہ کے رسول نے5وقت نماز پڑھنے کا حکم دیا، رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ نماز قائم کرو،اور زکوۃ اداکرو، جو انسان اللہ کی نافرمانی کرتا ہے وہ جنت میں داخل نہیں ہوسکتا، مل جل کر رہنے میں رحمت اور الگ الگ رہنے میں مصیبت ہے۔
خطہ حج میں کہا گیا کہ اللہ کی حدود کی حفاظت کا مطلب ہے کہ ہم صرف اللہ کی عبادت کریں ، توحید کی دعوت تمام نبیوں میں مشترک رہی، اللہ کے سوا تمام اشیا کو فنا ہوجانا ہے، اللہ کی وحدانیت اور رسول اللہ ﷺ کی رسالت کی گواہی دینااسلام ہے، اللہ کی عبادت ایسے کرو جیسے آپ اللہ کو دیکھ رہے ہیں، لوگوں کی زبانیں اور رنگوں کا مختلف ہونے میں بہت نشانیاں ہیں، رسول اللہ ﷺنے حج کے موقع پر خطبہ دیا تھا، رسول اللہ ﷺنے فرمایا تھا کہ تمہارا خدا اور رسول ایک ہے، حضورﷺنے فرمایا کسی عربی کو عجمی اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں، رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ ہر کسی پر ایک دوسرے کی عزت مقدم ہے، قرآن کریم میں فرمایا گیا کہ اللہ کی نعمتوں کو یاد رکھو۔
سعودی عرب نے خطبہ حج کے 20 زبانوں میں ترجمے کا بھی اہتمام کیا، مسجد نمرہ سے دیئے جانے والے خطبے کا اردو اور پنجابی میں بھی ترجمہ پیش کیا گیا، منارۃ الحرمین ڈیجیٹل پلیٹ فارم، قرآن و سنت نبوی چینلز، اور 10 ایف ایم ریڈیو اسٹیشن خطبہ حج نشر کیا، مسجد الحرام و مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریزیڈنسی کی زبانوں اور ترجمہ کا ادارہ (ایل ٹی اے) مسجد نمرہ سے دیئے جانے والے خطبہ حج کا 20 زبانوں میں ترجمہ کیا، بتایا گیا ہے کہ یہ خادم الحرمین الشریفین پراجیکٹ کے تحت اس ادارے کا ایک بڑا کارنامہ ہے، اس حوالے سے زبانوں اور ترجمہ کے نائب جنرل صدر احمد الحمیدی نے بتایا کہ ترجمہ ایجنسی کے 2024ء کے اسٹریٹجک پلان کے ساتھ منسلک ہے، خطبہ حج کا ترجمہ فرانسیسی، انگریزی، فارسی، اردو، ہوسا، روسی، ترکی، پنجابی، چینی، مالائی، سواحلی، ہسپانوی، پرتگالی، امہاری، جرمن، سویڈش، اطالوی، ملیالم، بوسنیائی اور فلپائنی زبانوں میں پیش کیا۔