Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)رائیونڈ پولیس نے شہر میں منشیات کی سپلائی ناکام بنادی، 3 منشیات فروش گرفتار، 15کلو منشیات برآمد .ملزمان کے قبضہ سے 7 کلو چرس اور 8 کلو افیون برآمد.ملزمان کو گاڑی پر منشیات سپلائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا.ملزمان کا تعلیمی اداروں کے گردنواح میں منشیات فروخت کرنے کا انکشاف،.ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا.منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ایس پی صدر وقار کھرل