لاہور(ایم این پی)کوٹ لکھپت کے نجی کلینک سے نومولود بچی کے اغواء کا معاملہ.اے ایس پی کاہنہ ڈاکٹر سعد آفریدی کی سربراہی میں کوٹ لکھپت انویسٹی گیشن پولیس کی بڑی کامیابی، .نومولود بچی کو بازیاب کروا لیا، اغواء میں ملوث ملزمہ آسیہ بی بی بھتیجے ذیشان سمیت گرفتار،.سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش ممکن ہوئی، انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت رانا نعیم اللہ خاں .تھانہ کوٹ لکھپت میں نومولود کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج تھا،بے اولاد تھی تو بچی اغواء کا منصوبہ بنایا ، ملزمہ کا اعتراف .ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی کوٹ لکھپت انویسٹی گیشن ٹیم کو شاباش،.ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا پولیس ٹیم کےلیے تعریفی اسناد کا اعلان،اہم ترین کیس ٹریس کرنے پر پولیس افسران، اہلکار شاباش کے مستحق ہیں، .پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گھناؤنے جرم کے مرتکب ملزمان کو گرفتار کیا، تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل
کوٹ لکھپت کے نجی کلینک سے نومولود بچی کے اغواء کا معاملہ
Media Network Pakistan