اشتہاری مجرم اور بھتہ خوروں کو منطقی انجام تک پہنچانے والی پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)اشتہاری مجرم اور بھتہ خوروں کو منطقی انجام تک پہنچانے والی پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم.ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی تقریب میں شرکت.گزشتہ روز دوہرے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈکیا گیا،مقابلے میں مشتاق عرف چھاکوہلاک جبکہ تین ساتھی گرفتار ہوئے.اشتہاری مجرم اور بھتہ خوروں کو منطقی انجام تک پہنچانے والی نشتر کالونی انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعودنے تقریب میں شرکت کی۔ افسران نے انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی محمد قاسم اور ان کی ٹیم میں نقد انعام و تعریفی اسناد تقسیم کیں۔پولیس ٹیم نے گزشتہ روز دوہرے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈکیا تھا۔ مقابلے میں مشتاق عرف چھاکوہلاک جبکہ اس کے تین ساتھی گرفتار ہوگئے تھے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کو خطر ناک ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے کہا کہ فرض شناس اور جوانمردی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں