دوہرے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم مشتاق عرف شاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)دوہرے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم مشتاق عرف شاکو پولیس مقابلے میں ہلاک جبکہ ساتھی جاوید زخمی حالت میں گرفتار.پولیس نے مشتاق عرف چھاکو کے فرار دو ساتھیوں احسان اور حماد کو بھی گرفتار کر لیا،نشتر کالونی انویسٹی گیشن پولیس کے ساتھ مقابلے میں دوہرے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم مشتاق عرف شاکو ہلاک جبکہ اس کے ساتھی جاوید کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے نشتر کالونی انویسٹی گیشن پولیس کو دوہرے قتل میں مطلوب اور بھتہ خوری میں ملوث اشتہاری ملزم مشتاق عرف شاکو کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی محمد قاسم نے خفیہ اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ دوہرے قتل میں ملوث خطرناک اشتہاری مجرم اور بھتہ خور مشتاق عرف شاکو کی گرفتاری کے لیے ریڈکیا۔ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کراندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر مشتاق عرف شاکو اور ساتھی جاوید شدید زخمی ہو گئے۔ ملزمان کے دیگر 2ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ڈاکٹر انوش مسعود کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے پولیس ٹیم معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔زخمی ملزمان کوبذریعہ1122 ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ڈاکو مشتاق عرف شاکو ہسپتال پہنچ کر جانبحق ہو گیا جبکہ مشتاق عرف چھاکو کے فرار دونوں ساتھیوں احسان اور حماد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے نشتر کالونی انویسٹی گیشن ٹیم کو شاباش دی اور ان کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں