ودیا بالن کی اسکرین پر واپسی، نئی کرائم تھرلر فلم ’نیت‘ کا ٹریلر جاری

Media Network Pakistan

ممبئی(ایم این پی) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ودیا بالن کی نئی کرائم تھرلر فلم ’نیت‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میں ودیا بالن ایک جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں جو ایک قتل کی تفتیش کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی ایک ارب پتی شخص رام کپور کے قتل کے گرد گھومتی ہے جو اچانک مر جاتا ہے تاہم ودیا انکشاف کرتی ہیں کہ اس کا قتل ہوا ہے اور قاتل کا سراغ لگاتی ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں ودیا کے علاوہ شبانہ گوسوامی، امریتا پوری، نیرج کابی، راہل بوسے، پراجکتا کولی، نکی ویلیا دیپانتا شرما، اشیکا مہرا شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں