24 گھنٹوں میں اندھا قتل ٹریس ملزم گرفتار

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)24 گھنٹوں میں اندھا قتل ٹریس ملزم گرفتار.خاتون ڈاکٹر نے سمن آباد پولیس کو ڈیڈباڈی کی اطلاع کی.ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ایس ڈی پی او سمن آباد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی.مقتولہ کی شناخت 45 سالہ سیدہ نوشین کے نام سے ہوئی.ایس ایچ او سمن آباد نسیم خان نے چند گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کر لیا.ملزم کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد حاصل کی گئی.ملزم عامر عرصہ 18 سال سے ملازمت کر رہا تھا اور مقتولہ کا کرایہ دار بھی تھا.ملزم شادی شدہ بیوی اور بچوں کو عید کی وجہ سے آبائی علاقہ بھجوا دیا تھا.مقتولہ نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی ملزم کو موبائل اسیسریز کی دکان دے رکھی تھی.دکان کے حساب کتاب میں مقتولہ نے پوچھ گچھ کی .لاکھوں روپے کے خردبرد پرملزم نے پوچھ گچھ کے چند گھنٹوں بعد 45 سالہ نوشین کی جان لے لی.ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم عامر نے دوائی سے بیہوش کیا اور گلہ دبا کر قتل کیا.ملزم عامر کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے

اپنا تبصرہ بھیجیں