شہباز شریف کا عام انتخابات کی تاریخ اور نگراں وزیراعظم پر نوازشریف سے مشاورت کا فیصلہ

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) شہباز شریف آئندہ عام انتخابات اور نگراں وزیر اعظم کے نام پر نواز شریف سے مشاورت کے لیے فرانس سے لندن جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کل فرانس سے لندن پہنچیں گے جہاں وہ تین روز قیام کریں گے۔

اپنے قیام کے دوران وہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقاتیں اور مشاورت کریں گے جس میں سینئر لیگی قیادت بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کی تاریخ، نگراں وزیراعظم کے ناموں سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی مشاورت ہو گی جبکہ آئندہ عام انتخابات میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی گفتگو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں