ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کی زیر صدارت امن و امان اور محرم الحرام کے حوالہ سے اہم اجلاس

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کی زیر صدارت امن و امان اور محرم الحرام کے حوالہ سے اہم اجلاس.اقبال ٹاؤن سرکل کے تمام منتظمین جلوس و مجالس اور پولیس افسران کی شرکت.شرکاء میٹنگ نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا.ایس پی اقبال ٹاؤن نے آمدہ محرم الحرام کے انتظامی اور سکیورٹی امور پر بریفنگ دی ۔ اسلام ہمیں محبت امن اور بھائی چارہ کا درس دیتا ہے,تمام ایس ایچ او بہترین انتظامی امور کے لیے منتظمین سے میٹنگ کریں۔ محرم الحرام میں ہونے والی تمام مجالس و جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔منتظمین جلوس و مجالس حکومتی احکامات اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں گے.تمام تر انتظامی امور کو مکمل کیا جا رہا ہے,تمام منتظمین سیکورٹی معاملات اور انتظامی امور میں تعاون کریں,.امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں , ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو

اپنا تبصرہ بھیجیں