لاہو(ایم این پی) لاہور چیمبر کے نائب صدر عدنان خالد بٹ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ کاٹیج انڈسٹری کی ترقی کے لیے خصوصی حکمت عملی وضع کرے کیونکہ یہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین آل پاکستان کاٹیج انڈسٹری غلام سرور ملک کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ وفد میں عاصم بٹ، ریحان مرزا، مظہر اقبال اور قدرت اللہ بھٹی شامل تھے۔ وفد نے بتایا کہ کاٹیج انڈسٹری کو اووربلنگ، محکمانہ کارروائیوں اور مہنگی بجلی و گیس جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ فوڈ لائسنسنگ کے لیے لیب ٹیسٹ کی فیس 1150سے بڑھاکر 6300 جبکہ فوڈ لائسنسنگ کی فیس 10ہزار سے بڑھاکر ڈیڑھ لاکھ کردی گئی ہے جسے پرانی سطح پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جرمانے عائد اور فیکٹریاں سیل کرنے کا سلسلہ بھی بند کیا جائے۔ عدنان خالد بٹ نے کہا کہ نے کہا کہ کاٹیج انڈسٹری کی طرف توجہ دیکر حکومت غربت اور بے روزگاری کے خاتمے سمیت بہت سے معاشی مسائل حل کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کے وسیع تر مفاد میں کاٹیج انڈسٹری وابستہ لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں کاٹیج انڈسٹری کم وسائل سے زیادہ فروغ پاسکتی ہے، اس سے سے دیہی علاقوں کے لوگوں کو روزگار ملے گا اور اُن علاقوں سے شہری علاقوں کی طرف منتقلی کے رحجان میں بھی کمی آئے گی جس سے شہری آبادی میں تعلیم، ٹرانسپورٹ اور صحت وغیرہ کے مسائل حل ہونگے۔
کاٹیج انڈسٹری کے لیے خصوصی حکمت عملی وضع کی جائے: عدنان خالد بٹ
Media Network Pakistan