غلام سرور خان کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو سیاست میں تقریبا 50 سال ہوچکے ہیں، جہاں تک 9 مئی کے واقعہ کا تعلق ہے، بحیثیت پاکستانی کہتا ہوں کہ جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس اور شہدا کی یادگاروں کے حملہ آور ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ شرپسندوں ںے جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا، کورکمانڈر ہاؤس پہ حملہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے پاکستان کے دل پر حملہ کیا، پاکستانیت پر حملہ کیا، میں ان کے تمام ناپاک عزائم اورناپاک اقدام کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، میرا مطالبہ ہے بحیثیتِ ایک محبِ وطن پاکستانی کہ ایسے لوگوں کو قرار واقعی سزادینی چاہیے۔
انہوں ںے مزید کہا کہ جن لوگوں نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی، میں اُس محاذ آرائی کی بھی بھرپور مذمت کرتا ہوں، اور اس محاذ آرائی کی پالیسی سے اختلاف کے سبب میں نے پارٹی کے ہر فورم پر بھی کہا کہ ہمیں محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے، اداروں کے ساتھ لڑائی نہیں کرنی لیکن جو کچھ ہوا، بُرا ہوا اس بنا پر تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں