کراچی(ایم این پی) اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ فلموں میں رقص کرنے کی والدین کی طرف سے اجازت نہیں ہے۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ فلموں میں کام کرنے کے لیے ابھی کم عمر ہوں اور والدین نے رقص کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
علیزے شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں رقص کرنے کا تو بہت شوق ہے لیکن کیمرے کے سامنے رقص نہیں کرسکتی۔ اس کے لیے مجھے اعتماد بڑھانا ہوگا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے تاہم ان کی فلم مولا جٹ ابھی تک نہیں دیکھی۔
سوشل میڈیا پر تنقید سے متعلق علیزے شاہ نے کہا کہ جہاں 4 لوگ تعریف کرتے ہیں وہاں 10 لوگ برائی کرتے ہمیں مثبت چیزوں پر توجہ دینی چاہیے۔علیزے شاہ کے مطابق شاید پاکستانی قوم آج کل دباؤ کا شکار ہے شاید اس وجہ سے بھی وہ اداکاراؤں کو وہ احترام نہیں دے رہی جو ان کا حق ہے۔