لاہور(ایم این پی)ممبر پنجاب بار کونسل منیر بھٹی کے گھر ہونیوالی ڈکیتی معہ قتل کا معمہ حل،3 خواتین گرفتار.گرفتار ملزمان میں بسمہ زوہن، امبرین اور کویتا مسیح گرفتار، مقتول سنیئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان و ممبر پنجاب بار کونسل منیر بھٹی کے گھر خانساماں تھا،سی آئی اے کینٹ پولیس نے 30 گھنٹوں میں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،خواتین ملزمان ہاؤس رابری کیلئے گھر میں داخل ہوئی، سی سی ٹی وی کیمرے بند کیے،مقتول کے مزاحمت کرنے پر گلا دبا کر ماردیا، قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئیں، ملزمان سے مال مسروقہ، نقدی، طلاںٔی زیورات، گھڑیاں ،چوری کی گئی 1عدد کلاشنکوف بھی برآمد،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی، ملزمان کی گرفتاری پرایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ اور اس کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ
گھر ہونیوالی ڈکیتی معہ قتل کا معمہ حل،3 خواتین گرفتار
Media Network Pakistan