Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کا احسن اقدام.سی آئی اے اقبال ٹاؤن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل محمد یونس کو بیٹے سمیت اپنے دفتر مدعو کیا .ہیڈ کانسٹیبل کا بیٹا پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر بھرتی ہوا،کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کی محمد یونس کو بیٹے کے سب انسپکٹر بننے پر مبارکباد دی،ایس ایس پی سی آئی اے نے نوجوان سب انسپکٹر عمر یونس اور والد یونس کے ساتھ چائے بھی پی،ایس ایس پی سی آئی اے کا سب انسپکٹر عمر یونس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار،ایک باپ کےلیے اس کے بیٹے کا اپنے ہی محکمہ میں افسر منتخب ہونا فخر کا باعث ہوتا ہے، کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا سب انسپکٹر بننے والے عمر یونس کو محکمہ میں محنت اور ایمانداری اور دل جمعی سے کام کرنے ہدایت