پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اوگرا کی سمری پر پیٹرول کی قیمت میں 5 تا 10 روپے کمی کی جاسکتی ہے۔

اوگرا نے حکومت کو آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے سمری ارسال کردی جس میں قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی لیٹر تک اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔
گزشتہ 14 دنوں میں برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت زیادہ سے زیادہ 76.95 ڈالر فی بیرل تک رہی ہے، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں