لاس اینجلس(ایم این پی) ہالی ووڈ کے میگا اسٹار جونی ڈیپ نے سابق بیوی سے ملنے والی ہرجانے کی رقم خیرات میں دے دی۔
غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کے اداکار جونی ڈیپ اپنی سابق بیوی ادکارہ ایمبر ہرڈ سے ہرجانے میں ملنے والی ایک ملین ڈالر کی رقم 5 خیراتی اداروں میں تقسیم کریں گے۔ جونی ڈیپ کی طرف سے ہرادارے کو 2 لاکھ ڈالر کی رقم بطور خیرات دی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق ان اداروں میں بیمار بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے اور بے گھروں کو پناہ فراہم کرنے والے اور دیگر ادارے شامل ہیں۔اداکار جونی ڈیپ نے 2015 میں اداکارہ ایمبر ہرڈ سے شادی کی تھی جبکہ جوڑے کے درمیان 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔ ایمبر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر مینشیات کے بے تحاشا استعمال اور جسمانی تشدد کرنے کے الزامات لگائے تھے۔
جونی ڈیپ نے 2019 میں ایمبر ہرڈ کے خلاف 50 ملین ڈالرز کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ مقدمے کی سماعت کے بعد ٹرائل جیوری نے 2022 میں مجموعی طور پر 15 ملین ڈالرز جونی ڈیپ کو ادا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔