اسلام آباد(ایم این پی) آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پریز کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے موجودہ حالات میں یہ بجٹ اہم ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے رابطہ کیا۔ ایسٹر پریز نے کہا ہے کہ پاکستان کو بجٹ پاس کرنے سے پہلے آئی ایم ایف بورڈ کے آخری جائزے کا سامنا کرنا پڑے گا،موجودہ بیل آؤٹ پیکیج کے تحت 9 جون کا بجٹ اہم ہے۔
بجٹ سے قبل پاکستان کے پاس صرف ایک باقی رہ جانے والا بورڈ جائزہ ہو سکتا ہے،بجٹ میں اصلاحات کرنا کامیاب جائزے کی جانب ایک قدم ہے۔ نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایکسچینج مارکیٹ کو آزادنہ کام کرنے کا موقع دیا جائے،امید ہے پاکستان بجٹ میں آئی ایم ایف کے اہداف کے حصول کو شامل کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے فنانسنگ گیپ کو پورا کرنا ہے،پاکستان کو 6 ارب ڈالر کیلئے پر اعتماد فنڈنگ کی یقین دہانی کی ضرورت ہے۔
پاکستان کیلئے موجودہ حالات میں یہ بجٹ اہم ہے
Media Network Pakistan