Media Network Pakistan
اسلام آباد (ایم این پی) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لیڈر جیل کی گرمی برداشت نہیں کر سکے لیکن ورکر قائم ہے اور گھبرایا بھی نہیں، پارٹیاں ورکروں سے چلتی ہیں لیڈروں سے نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک سیاسی، معاشی اور اقتصادی بحران میں داخل ہو گیا ہے، ترسیلات کم ،ایکسپورٹ کم، انڈسٹری بند، گروتھ منفی اور ڈالر نایاب ہوچکا، یہ ہیں زمینی حقائق۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سپریم کورٹ کے اختیارات میں مداخلت اور ججوں کی تضحیک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کر رہی ہے، تمام مسائل کا حل الیکشن میں ہے، بے گناہوں سے جیلیں بھرنے میں نہیں، اگر الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو حالات مزید سنگین اور گھمبیر ہوجائیں گے۔