ممبئی(ایم این پی) بالی ووڈ کے اسٹار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کیساتھ پہلی ملاقات پر بہت شرمندہ تھے کیونکہ وہ ان سے عمر میں 14 سال چھوٹی تھیں۔
شاہد کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی اور میرا راجپوت سے شادی سے متعلق کھل کر بات کی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ایک کامیاب اداکار بن چکے تھے اچھا کما رہے تھے اور ایوارڈز بھی وصول کرتے تھے مگر ایوارڈز شو سے گھر واپسی پر وہ اپنے ایوارڈ کو پالتو کتے کے ساتھ شیئر کرتے تھے۔
شاہد کا کہنا تھا کہ اُس وقت انہیں لگا کہ وہ زندگی میں بہت اکیلے ہیں اور انہیں بھی فیملی کی ضرورت ہے کیونکہ اُنہیں کام سے واپسی پر گھر پر اکیلے رہنا پڑتا تھا۔
فرضی کے اداکار کا کہنا تھا کہ والدین اور دیگر رشتوں میں آپ ایک مخصوص وقت گزار سکتے ہیں مگر آپ کو زندگی جینے کیلئے ایک دوست جیسے جیون ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔
شاہد نے بتایا کہ اُس وقت انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور ان کی میرا سے پہلی ملاقات کروائی گئی تاہم وہ پہلی ملاقات پر بےحد شرمندہ تھے کیونکہ میرا ان سے 14 سال چھوٹی تھیں۔
اداکار نے بتایا کہ میرا عمر میں چھوٹی ضرور تھیں مگر پہلی ملاقات پر وہ ان سے بےحد متاثر ہوئے کیونکہ وہ بہت پُر اعتماد تھیں اور انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کہ میں ایک اسٹار ہوں۔