Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)06سالہ پوتے کو اغواء کے بعد قتل کرنے والا سنگ دل دادا گرفتار.ملزم نذیر احمد اپنی بہو کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا،ملزم نے اپنے پوتے کو اغواء کر کے اپنے بیٹے کو بلیک میل کیا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے،بیوی کو طلاق نہ دینے کی صورت میں ملزم پوتے غلام مصطفے’ کے قتل کی دھمکیاں دیتا رہا، نتائج نہ ملنے پر ملزم نے اپنے پوتے کو قتل کر کے لاش چائنہ سکیم گندے نالے کے قریب پھینک دی۔قتل کی سنگین واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتاری ممکن ہوئی،پولیس پراسیکیوشن کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،احمد زنیر چیمہ