لاہور(ایم این پی)پولیس اور پاک فوج کی دہشتگردی موک ایکسر سائز.شہر کی فول پروف سکیرٹی کو یقینی بنانے کے لیے لاھور پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ ھنگامی مشقیں.ایکسر سائز کا انعقاد قربان پولیس لائنز میں کیا گیا .صبح 8:30 پر فرضی الارم بجا کر ایک فرضی حملہ تخلیق کر کے موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا۔.مشق میں ایس پی یو، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس، لوکل پولیس یونٹس شامل۔ مشق میں رینجر، ریسکیو 1122 ، فوج کے دیگر یونٹس نے موک اکسرسائز میں حصہ لیا۔لاہور پولیس سے ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکر عمارہ شیرازی کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔ فرضی مشق میں مختلف محکموں کی طرف سے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔فرضی مشق میں دہشت گردوں کے حملے کو روک کر ان کو گرفتار کرنے کا عملی نمونہ پیش کیا گیا۔ شہر میں سکیورٹی کے حوالے سے کڑی نگرانی جاری ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی
پولیس اور پاک فوج کی دہشتگردی موک ایکسر سائز
Media Network Pakistan