Media Network Pakistan
کراچی(ایم این پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کے اضافے سے 1975 ڈالر کی سطح پر پہنچنے گئی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں 3429 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 233000 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 199760 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 2750 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 2357.68 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔