ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن کیجانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن/پریس کانفرنس.ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی کی اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو.قتل اوراندھے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث 07ملزمان گرفتار، ساندہ میں 22سالہ دانش کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،بیوی آشنا سمیت گرفتار. ملزمہ صائمہ نے چچا زاد شہباز کے ذریعے اپنے شوہر کو قتل کروایا،ملزمہ صائمہ اپنی شادی سے ناخوش تھی اورملزم شہباز کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،صائمہ نے رات کو میٹھے چاولوں میں زہریلی گولیاں ملا کرتمام گھر والوں کو کھلائیں، پلاننگ کے مطابق ملزم شہباز نے فائرنگ کر کے دانش کو قتل کیا اور فرار ہو گیا،ملزمان سے نشہ آور گولیاں اور آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا،وحدت کالونی میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث چار ملزمان گرفتار.مقتول دلاور عرف اسامہ اور اُم کلثوم دونوں آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے، گرفتارملزمان میں مقتولہ اُم کلثوم کا شوہر شفقت محمود، بھائی بلال، ایوب اور عاقب شامل،مقتولہ اُم کلثوم پہلے سے شادی شدہ تھی اور ملزم شفقت محمود کی بیوی تھی،ملزمان نے غیرت کے نام پر چھریوں کے وار کر کے دونوں کو بے دردی سے قتل کیا،ملزمان سے آلہ قتل چھری اور پسٹل برآمد کر لیاگیا،شیرا کوٹ میں 56سالہ شہری کے اندھے قتل میں ملوث ملزمہ گرفتار.ملزمہ ثناء لطیف کے مقتول محمد خان کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،ملزمہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا کر محمد خان کو قتل کیا،ملزمہ نے آشنا رفاقت عرف پھیکی کی مدد سے نعش نیم برہنہ حالت میں راوی کناری پھینک دی تھی،ملزم رفاقت عرف پھیکی ضمانت پر ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا،پولیس پراسیکیوشن کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی

اپنا تبصرہ بھیجیں