Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، نارکوٹکس یونٹ کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، خاتون سمیت 03 منشیات فروش گرفتار، گرفتار منشیات فروشوں میں پروین بی بی، حنیف اور بلال ارشد شامل،ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی 4 کلو 300 گرام آئس،2 کلو کرسٹل پاؤڈر برآمد، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، کوئٹہ سے منشیات منگوا کے پوش علاقوں سمیت تعلیمی اداروں کے گردونواح میں سپلائی کرتے تھے، ملزمان کا اعتراف .نوجوان نسل کی بربادی کا باعث بنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل .کا نارکوٹکس یونٹ کےلئے تعریفی اسناد کا اعلان،.