اسلام آباد(ایم این پی) پی ٹی آئی سینیٹرز نے 9 مئی کے واقعات سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ سینیٹر فیصل سلیم نے کہا کہ ہم نے ایوان بالا میں ایک قرارداد جمع کرائی ہے،9 مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کی ہے۔ دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے،ہم شرمندہ ہیں۔
ہمایوں محمد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے لوگ فوج کیلئے مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں،ان کے دل دکھتے تو میمو گیٹ اور ڈان لیکس اسکینڈل نہ ہوتے۔پاکستان ایک چھا سمت میں چلا جائے گا اور اچھا وقت ضرور آئے گا۔ سیمی ایزدی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں جبکہ فلک ناز نے کہا کہ پارٹی اور سینیٹرز کی جانب سے 9 مئی کے واقعات پر جتنی مذمت کروں کم ہے،سب سے پہلے پاکستان اور پاک فوج ہے اس کے بعد پارٹی ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹرز نے 9 مئی کے واقعات سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا
Media Network Pakistan