ممبئی(ایم این پی)بالی ووڈ کے میگا اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان نے پرفکیشنسٹ عامر خان کو کیا مشورہ دیا سامنے آگیا۔
بالی ووڈ پر راج کرنے والے تینوں ’خانز‘ یعنی شاہ رخ خان ، عامر خان اور سلمان خان آپس میں گہرے دوست بھی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے دونوں دوستوں کو اپنےگھر پارٹی پر مدعو کیا جس میں عامر خان کو شاہ رخ اور سلمان خان کی طرف سے کیرئیر آگے بڑھانے کے لیے مشورہ بھی مل گیا۔
میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے عامر خان کو ان کی پچھلی فلم ’لال سنگھ چڈھا ‘ کی ناکامی پر تسلی دیتے دیتے مشورہ دیا کہ وہ فلموں میں طویل وقفے کے بعد کام نہ کیا کریں بلکہ دو فلموں کے درمیان دئیے گئے ’بریک‘ کو کم کرتے ہوئے جلدی جلدی فلموں میں کام کیا کریں۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اب بھی متعدد فلموں کے اسکرپٹس موجود ہیں تاہم فی الحال میرا فلموں میں جلدی جلدی کام کرنے کا کوئی موڈ نہیں۔