اسلام آباد (ایم این پی) پی ٹی آئی کی سیالکوٹ سے رہنما فردوس عاشق اعوان نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا، جمعہ کے روز اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کر کے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کریں گی۔پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں فردوس عاشق اعوان بہت زیادہ متحرک تھیں، انہوں نے بطور ترجمان پنجاب حکومت ذمہ داریاں نبھائیں۔
فردوس عاشق طویل عرصہ سے پی ٹی آئی سے دوریاں اختیار کیے ہوئے تھیں تاہم اب انہوں نے باقاعدہ عمران خان سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، ایک سرخ لکیر تھی جس کو کراس کیا گیا یہ نہیں ہونا چاہیئے تھا۔ پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں، پارٹی چھوڑنے کیلئے ہر کسی کی اپنی وجوہات ہوسکتی ہیں، لیکن پی ٹی آئی کو چھوڑنے کیلئے مجھ پر کوئی زور زبردستی یا دباؤ نہیں ہے،جیل کی مشکلات کا سامنا کرنا بڑا مشکل ہے، میں نے دلیری اور بہادری سے جیل کی مشکلات کا سامنا کیا۔
فردوس عاشق اعوان کا بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ
Media Network Pakistan