لاہور(ایم این پی)یوم تکریم شہداء/شہداء وطن کو سلام.وطن سے عشق و محبت کی داستانیں *ہمارے شہداء. ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کی شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان کے گھر آمد.اے ایس پی اقبال ٹاؤن سلیمان ظفر کی شہید سپاہی راحت شبیر کے گھر آمد.ایس پی محمد عثمان ٹیپو نے شہید کے ورثاء سے ملاقات کی’خیریت دریافت کی.ایس پی محمد عثمان ٹیپو۔اے ایس پی سلیمان ظفر نے شہداء کے لواحقین کو پھولوں کے گلدستے و تحائف پیش کئے.سلام ان تمام شہیدوں پر جن کا مقدم اور مقدس لہو اس پاک مٹی میں شامل.یوم تکریم شہداء کے موقع پر لاہور پولیس تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء اور غازی قوم کا فخر ہیں۔فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے شہداء ملک وقوم کی شان ہیں۔لاہور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔لاہور پولیس نے شہدا ء کے ورثا کی دیکھ بھال کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے۔شہدا کی فیملی کی ویلفئیر کیلئے لاہور پولیس مسلسل سرگرم عمل ہے. آج کا دن شہداء کے خاندانوں کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے۔شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن محمدعثمان ٹیپو
ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کی شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان کے گھر آمد
Media Network Pakistan