نارکوٹکس یونٹ کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)نارکوٹکس یونٹ کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار.کروڑوں روپے مالیت کا 4 کلو 480 گرام کرسٹل وائیٹ پاوڈر، 4800گرام افیون اور چرس بھی برآمد.آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی ایس پی نارکوٹکس یونٹ مظہر اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش وحید عرف کالا بٹ اور منشا کو گرفتار کر کے ان سے کروڑوں روپے مالیت کا 4 کلو 480 گرام کرسٹل وائیٹ پاوڈر برآمد کر لی ہے۔ مزید تفتیش پر ملزمان نے 4800گرام افیون اور چرس بھی برآمد کروائی۔ ملزمان علاقہ غیر سے منشیات منگوا کے پوش علاقوں سمیت تعلیمی اداروں کے اطراف میں سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ نوجوان نسل کی بربادی کا باعث بنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے، انہوں نے بھاری مقدار میں منشیات کی برآمدگی پر نارکوٹکس یونٹ کےلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں