کراچی(ایم این پی) اوپن مارکیٹ میں ڈالر پہلی بار 306 روپے کی بلند ترین سطح پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالر آؤٹ آف کنٹرول ہو گیا ہے،گزشتہ کچھ عرصے سے ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھنے سے پاکستانی روپے کی قدر گراوٹ کا شکار ہے۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے پہنچ ہو گیا جس کے بعد پہلی بار ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 301 روپے سے بڑھ کر 306 روپے پر پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر285.75 روپے سے بڑھ کر286.20 روپے پر آ گئی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں4 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قدر294 روپے سے بڑھ کر 299 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ فاریکس رپورٹ میں کہا گیا کہ اس مدت میں یورو کی قدر میں 4.50 روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت 320 روپے سے بڑھ کر 324.50 روپے ہو گئی تھی،اسی طرح 6 روپے کے اضافے سے یورو کی قدر367 روپے سے بڑھ کر373 روپے پر پہنچی تھی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا ہو گیا
Media Network Pakistan