لاہور (ایم این پی) اکیڈمی اور انڈسٹری کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ہیلے کالج آف کامرس نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لیے مستقل چیئر کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام سے ممتاز تعلیمی ادارے اور معروف کاروباری سپورٹ آرگنائزیشن کے درمیان تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلے کالج میں ایک مستقل چیئر کا قیام دونوں اداروں کے درمیان ایک پائیدار اور نتیجہ خیز شراکت کو یقینی بنائے گا، جس سے صنعت، تعلیمی اداروں اور وسیع تر کمیونٹی کے لیے ٹھوس فوائد حاصل ہوں گے۔ہیلے کالج میں ایل سی سی آئی کی مستقل چیئر کاروباری اور اقتصادی موضوعات پر تحقیق، سیمینارز، ورکشاپس اور کانفرنسوں کے انعقاد کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ کاشف انور نے کہا کہ ہیلے کالج میں ایل سی سی آئی کے لیے مستقل چیئر کے قیام کو تعلیمی اداروں اور کاروباری برادری کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلے کالج آف کامرس اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان شراکت داری دیگر تعلیمی اداروں اور کاروباری چیمبرز کے لیے مثال بنے گی۔ صدر لاہور چیمبر نے ہیلے کالج میں پری بجٹ سیمینار سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فارن ایکسچینج ریزرو کے بحران پر قابو پانے اور معاشی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے بہت سے اقدامات تجویز کیے ہیں اور حکومت کو سفارشات بھجوائی ہیں۔ انہوں نے ایمنسٹی سکیم متعارف کرانے، آڈٹ کی تعداد کم کرنے، درآمدی خام مال پر ڈیوٹی کم کرنے سمیت دیگر بہت سی تجاویز سے شرکاءکو آگاہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہیلے کالج آف کامرس کے پرنسپل ڈاکٹر ظفر احمد نے کہا کہ اکیڈمی کے لیے یہ تاریخی لاہور چیمبر کے ساتھ تعاون کرنا انتہائی خوشی کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہیلے کالج یقینی طور پر ایل سی سی آئی کے تجربات سے سیکھے گا۔
ہیلے کالج نے لاہور چیمبر کے لیے مستقل چیئر کا اعلان کردیا
Media Network Pakistan