جوبن نوتیال اور ایوشمان کھرانہ کو کنسرٹ میں ’کہانی سنو‘ گانے پر تنقید کا سامنا

Media Network Pakistan

ممبئی(ایم این پی) بھارتی گلوکار جوبن نوتیال اور ایوشمان کھرانہ اپنے کنسرٹ میں پاکستانی گلوکار کیفی خلیل کا گانا گانے پر مشکل میں پڑ گئے۔

سوشل میڈیا پر جوبن نوتیال اور ایوشمان کھرانہ کے کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کیفی کا مشہور گانا ’کہانی سُنو‘ گنگناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں گلوکاروں کی کنسرٹ کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جوبن اور ایوشمان کیفی کا گانا گانے کے باوجود بھی انہیں متاثر نہ کر سکے۔

کمنٹ میں کیفی کے مداحوں کا کہنا تھا کہ جوبن اور ایوشمان نے کیفی خلیل کے بہترین گانے کو اپنی آواز میں گا کر اسے خراب کر دیا ہے جبکہ یہ گانا صرف کیفی خلیل کی آواز میں ہی اچھا ہے۔

کئی صارفین نے تو اسے کیفی کے گانے کی توہین قرار دے دیا۔ کیفی کے مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ کیفی کے علاوہ کسی اور کی آواز میں کہانی سُنو نہیں سننا چاہتے۔

ایک صارف نے پاکستانی گانوں کو کاپی کرنے کیلئے مشہور جوبن نوتیال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا ان کا اپنا کوئی گانا نہیں ہے؟

بلوچی گلوکار کیفی خلیل کے مشہور گانے ’کہانی سُنو‘ کو پاکستان سمیت بھارت میں بھی بےحد پسند کیا جارہا ہے اور سرحد پار بھی کیفی کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں