عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج – #imrankhan

Media Network Pakistan

لاہور ( ایم این پی) عمران خان کی گرفتاری کیخلاف لاہور میں احتجاج،کارکنوں نے کینال روڈ کو بلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کر لیا ہے،سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔ کارکنوں نے اپنے لیڈر کی گرفتاری کیخلاف زمان پارک کے سامنے احتجاج کیا،مظاہرین نے زمان پارک کے باہر کینال روڈ کو بلاک کر دیا۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،عمران خان کو گرفتار کر کے اسلام آباد ہائیکورٹ سے لے جایا جا چکا ہے۔ رینجرز نے سابق وزیراعظم کو حراست میں لیا،عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ احاطے سے گرفتار کیا گیا۔
نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم کو گرفتار کیا،القادر ٹرسٹ کیس میں یکم مئی کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

عمران خان کی گرفتاری کے دوران وکلا اور پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر اظہارِ برہمی کیا،چیف جسٹس نے قرار دیا کہ ہائیکورٹ کی حدود سے عمران خان کو گرفتار کیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے شیشے بھی توڑے گئے۔ مراد سعید نے دعوٰی کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو تشدد کر کے گرفتار کیا گیا جبکہ فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ پر رینجرز نے قبضہ کر لیا،وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور عمران خان کی گاڑی کے گرد گھیرا ڈال لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں