Media Network Pakistan
اسلام آباد (ایم این پی) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔عمران خان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔عمران خان عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چئیرمین نیب کے دستخط سے جاری ہوئے۔آئی جی اسلام آباد کے مطابق گرفتاری سے قبل عمران خان کو وارنٹ دکھائے گئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو قادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیاگیا ہے۔
حالات معمول کے مطابق ہیں ۔ آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ دفعہ 144 نافذ العمل ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔