Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)سی آئی اے سٹی/گولڈ لیف سگریٹ ڈکیت گینگ گرفتار.سی آئی اے کوتوالی کی بڑی کارروائی،5 رکنی سابقہ ریکارڈ یافتہ متحرک ڈکیت گینگ گرفتار،گرفتار ملزمان میں ارسلان،فریاد،فہد،اورنعمان شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ 20 لاکھ روپے سے زائد نقدی،10 کاٹن گولڈ لیف سگریٹ، موٹر سائیکل،اور ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان گولڈ لیف سگریٹ کے سیل مینوں کی ریکی کرکے شارع عام گن پوائنٹ پر نقدی اور سگریٹ کی لوٹ مار کرتے تھے،ملزمان کا دوران تفتیش ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف،مزید تفتیش جاری، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں،ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا سی آئی اے کوتوالی ٹیم کو شاباش.