لاہور (ایم این پی)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پنجاب ایمرجنسی سروسز (ریسکیو 1122) نے اشتراکی طور پر انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے کا اہتمام کیا، اور عمارتوں، مارکیٹس اور گھروں میں فائر سیفٹی لاگو کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس ایونٹ میں بڑی تعداد میں کاروباری کمیونٹی اور عوام کی شرکت کے ساتھ ریسکیو نے لاہور چیمبر میں فائر فائٹنگ اور لائف سیونگ کے آلات بھی نمائش پر لگائے۔اس کے علاوہ جدید ترین ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی ریسپانس ویہیکلز اور تیز رفتار ریسکیوموٹر بائیکس کے ساتھ فائر فائٹنگ کی صلاحیت بھی ظاہر کی۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے فائر سیفٹی کی خصوصیات اور اہمیت پر زور دیا اور ریسکیو 1122 کی فراہم کردہ خدمات کے لئے اپنی قدردانی کا اظہار کیا۔صدر کاشف انور نے ریسکیو 1122 کی خدمات کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیم نے ڈی جی رضوان نصیر اور دیبا شہناز کی سربراہی میں ترکی میں بے مثال کام کیا جس کے معترف ترکی کے صدر طیب اردگان بھی ہیں۔کاشف انور نے بتایا کہ لاہور چیمبر نے پہلے ہی مارکیٹوں کو فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کے لئے خط لکھا تھا لیکن (WASA) کی جانب سے سالانہ چارجز سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ کاشف انور نے حاضرین کو یقین دلایا کہ لاہور چیمبر وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر سے مل کر مسائل حل کروانے کی بھرپور کوشش کرے گا۔ایم اسامہ ایمرجنسی آفیسر آپریشنز، نے 2022 میں موصول ہونے والے آگ کی ایمرجنسی کالوں کی تفصیلات پیش کیں، جو کہ 6333 کالز موصول کیں۔ انہوں نے بیان کیا کہ اوسط طور پر وہ روزانہ 20 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں اور ریسکیو 1122 ٹیم نے ہر کال کے جواب میں فوری طور پر کارروائی کرکے لاکھوں جانوں اور املاک کو بچایا۔انہوں نے پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگ ریگولیشنز 2022 کے متعلق بھی اگاہ کیا اور کہا کہ ان ریگولیشنز کے پابند ہونے سے پوری کمیونٹی کے لوگوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکتی ہے۔آخر میں، لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے تمام حاضرین سے آگ کی حفاظتی اقدامات کو سنجیدگی سے لینے کی ترغیب دی اور یہ بھی کہا کہ وہ تمام چیمبرز اور مارکیٹس میں آگ کی حفاظتی اقدامات کی تنصیب کے لئے مزید کام کریں گے۔ لاہور چیمبر فائر سیفٹی اقدامات کی تنصیب کی یقین دہانی کے لئے کام کرتا رہے گا۔ تقریب میں فائر فائیٹنگ کے دوران شہید ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
انٹرنیشل فائرفائٹرز ڈے کی مناسبت سے لاہور چیمبر میں تقریب کا انعقاد
Media Network Pakistan