سر عام ہوائی فائرنگ کرکے لوگوں کو حراساں کرنے والا ملزم گرفتار

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)سر عام ہوائی فائرنگ کرکے لوگوں کو حراساں کرنے والا ملزم گرفتار.ملزم شہباز نے گرین ٹاون کے علاقے کیرکلاں میں ہوائی فائرنگ کی.ملزم نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بنا کر وائرل کی.فوٹیج سامنے آنے پر گرین ٹاون پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا.ملزم کے قبضہ سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کر لیں .ملزم کے خلاف ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔.ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارؤائیاں جاری ہیں ۔ایس پی صدر

اپنا تبصرہ بھیجیں