لاہور(ایم این پی)سی آئی اے ماڈل ٹاؤن گزشتہ دو ماہ کی کارکردگی کی تفصیلات جاری.سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نےدو ماہ میں 3گینگ گرفتار کیے،9کس گینگ ملزمان کے دوران تفتیش انکشاف پر 62 مقدمات میں چالان کیے،کل 222 مقدمات میں ملزمان سے 7کروڑ 42لاکھ سے زائد نقدی برآمد،بعد از برآمدگی 480 ملزمان حوالات جوڈیشل بھجوایا،سنگین مقدمات میں 26 کس انتہائی مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی،.کراۓ کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7شوٹر گرفتار کیے،اندھے قتل،اور رابری معہ قتل کےمقدمات چالان کیے،ملزمان سے طلاںٔی زیورات،موباںٔل فونز،اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن اور اس کی ٹیم کو شاباش اور تعریف سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان .پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک
سی آئی اے ماڈل ٹاؤن/کارکردگی رپورٹ جاری
Media Network Pakistan