صدر ڈویژن میں موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)صدر ڈویژن میں موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری.گرین ٹاون پولیس نے 4رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا.گرفتار ملزمان میں طلحہ ،عبدالرحمن ،داود اور عاقب شامل ہیں .ملزمان کو موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا.ملزمان کو فوٹیج میں موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا ہے. ملزمان نے 19 موٹرسائیکل چوری کے انکشافات کیے .ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ12 موٹرسائیکل برآمد کی جا چکی ہیں .ملزمان کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں بھی برآمد .ملزمان موٹرسائیکل چوری کر کے ضلع اوکاڑہ کے دیہاتی علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج، ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا.موٹر سائیکل چوری میں ملوث متحرک گینگز کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ایس پی صدر

اپنا تبصرہ بھیجیں