عمران خان،قوم کے ذہنوں کے ساتھ نہ کھیلو ،مریم اورنگزیب

Media Network Pakistan

اسلام آباد (ایم این پی) مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹر پر اپنے بیان کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں 2018 میں حکومت اور اس کے بعد عالمی سازش جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے کی،کیا توشہ خانہ سے گھڑیاں ان کے کہنے پر چوری کیں؟۔
ملک ریاض سے ہیرے اور زمینیں جنرل باجوہ کے کہنے پر رشوت میں لیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا عثمان بزدار اور پرویز الہیٰ کو وزیرِ اعلٰی جنرل باجوہ کے کہنے پر لگایا؟پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں ان کے کہنے پر توڑیں تو تم صرف اپنی مرضی سے 55 روپے میں بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر کی سیر کرتے تھے؟


قبل ازیں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان،قوم کے ذہنوں کے ساتھ نہ کھیلو اور قوم کے منہ پر جھوٹ نہ بولو،اسی لئے فراڈیے کو کالا کنستر منہ پر چڑھانا پڑتا ہے،مجرم ہو مجرم ہی رہو گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں