Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)اے ایس پی سدرہ خان کی سربراہی میں نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔انچارج انویسٹی گیشن نواب ٹاؤن انچارج قمر ساجد کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرغنہ سنگریز اور ساتھی کاشف شامل ہیں۔ملزمان سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز اور ناجائز بھی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔مزید کہنا تھا کہ ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ دوران تفتیش ملزمان کے خلاف سنیچنگ کے 49 مقدمات ٹریس ہوئے۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبدالحنان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے نواب ٹاؤن پولیس ٹیم کو شاباش دی۔