چوہنگ چوکی شیر شاہ میں پولیس مقابلہ,2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)چوہنگ چوکی شیر شاہ میں پولیس مقابلہ,2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار.پولیس نےمیلاد چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار تین مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا.ملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی.انچارج چوکی شیر شاہ نے سرکاری گاڑی پر ملزمان کا تعاقب کیا .ملزمان فرار ہونے کی کوشش کے دوران مسلسل فائرنگ کرتے رہے.فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوئے.تیسرا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی کا فایدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا.زخمی ڈاکوؤں کی شناخت حیدر اور شہزاد کے نام سے ہوئی .ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل، موبائل فونز ،نقدی اور اسلحہ بھی برآمد . ملزمان کو ریسکیو کی مدد سے جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا.چوہنگ پولیس قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا .شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ایس پی صدر

اپنا تبصرہ بھیجیں