Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا سی آئی اے اقبال ٹاون کا اچانک دورہ.ایس ایس پی کےاچانک آنےپر ملازمین کےچہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی.ایس ایس پی صاحب جوانوں کے لیے مٹھائی بھی لیکر آئے.ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نےسی آئی اے اقبال ٹاؤن کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہا.ایس ایس پی کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے جوانوں کے ساتھ بیٹھ کر افطاری کی.ملازمین نے ایس ایس پی سے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی بھرپور محنت سے محکمہ اور سی آئی اے پولیس کاوقار بلند رکھیں گے.