Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)جوڑے پل بیکری پر کام کرنے والے نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،چند روز قبل 18 سالہ نوجوان نعمان اندھی گولی کا شکار ہوا تھا،شمالی چھاؤنی انویسٹی گیشن پولیس نے قتل میں ملوث ریکارڈ یافتہ ون ویلر اسد کنگ کو گرفتار کر لیا،مقتول نعمان نے ایک ہفتہ قبل ملزم کو وین ویلنگ اور ہوائی فائرنگ سے منع کیا تھا،ملزم ساتھیوں کے ہمراہ ضرار شہید روڈ پر وین ویلنگ کے دوران فائرنگ کر رہا تھا،ملزم نے نعمان کو بیکری کی چھت پر کھڑے دیکھا تو فائرنگ کر دی،گولی مقتول کے سر میں لگی.ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان زاہد نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو شناخت کیا،پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائیں گے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی شمالی چھاؤنی انویسٹی گیشن ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان،