رائیونڈ پولیس مقابلہ/1ڈاکو ہلاک3گرفتار

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)رائیونڈ پولیس مقابلہ/1ڈاکو ہلاک3گرفتار.روہی نالہ بائی پاس کے قریب دوران گشت پولیس نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 6کس مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا.موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کی بجائے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی.فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا.رائیونڈ پولیس نے 3ڈاکووں کو گرفتار کر لیا جبکہ 2فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.ہلاک ڈاکو کی شناخت تنویر عرف گڈو کے نام سے ہوئی.گرفتار ڈاکوؤں میں علی حسن ارشاد اور سفیان شامل ہیں.ملزمان رائیونڈ سمیت لاہور کے دیگر علاقوں میں ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے .ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا.ملزمان نے حالیہ دنوں میں رائیونڈ کے علاقے میں مختلف وارادتوں کے دوران شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا .ملزمان نے چند روز قبل پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے.رائیونڈ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا.ملزمان سے مزید تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہے.ایس پی صدر

اپنا تبصرہ بھیجیں