مختلف شاہراہوں اور مارکیٹس میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)مختلف شاہراہوں اور مارکیٹس میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار.اچھرہ پولیس کی کارروائی، 4 روکنی ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار .ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فضلیہ کالونی اور شاہ جمال کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا .گینگ نے 5 روذ قبل مسلم ٹاؤن پل پر شہری سے 43 لاکھ 80 ہزار روپے کی واردات کی تھی.شہری اسد اللہ اردو بازار سے رقم لیئے آ رہا تھا،ملزمان شہری سے گن پوائنٹ پر واردات کر کے فرار ہو گئے.ملزمان چوری ،ڈکیتی کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ملزمان راھول، اکبر،علی حیدر سے 26 لاکھ نقدی، 2 پستول میگزینز و گولیاں برآمد،مقدمہ درج .دیگر ملزم شوشیل کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن

اپنا تبصرہ بھیجیں