Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کے ویژن کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز،سی آئی اے کینٹ پولیس کی کارروائی،4 رکنی ڈکیت و چور گینگ گرفتار.گرفتار ملزمان میں دانش عرف دانی اور اس کے ساتھی نعمان،بلال،اور کاشف شامل،ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی،طلاںٔی زیورات ،وارداتوں میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد، دوران تفتیش ملزمان سے ڈکیتی و چوری کے متعدد مقدمات ٹریس، ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے سمیت چوری کی وارداتیں بھی کرتے تھے،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک سی آئی اے کینٹ پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ