لاہور(ایم این پی،سٹاف رپورٹر)کرسچن لیبر موومنٹ(سی ایل ایم)کے چیئرمین برائے انسانی حقوق سلمان خواجہ، فنانس سیکرٹری اویس احمداورمیڈیا سیکرٹری عمران حیدر اورصدرجاویدمسیح، وائس صدرآغا سید حسین نقوی،امجدعلی برکت،مستنصرامین خان،مہرطارق اوردیگرممبران نے پاک ٹی ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق نہیں دیئے جا رہے جس سے نہ تو پاکستان ترقی کررہا ہے اورنہ ہی پاکستان میں اقلیتیں خوش ہیں۔مئی 2021 کے مطابق 96.47% مسلمان ہیں اور، 2.14% ہندو، 1.27% عیسائی ہیں۔ سی ایل ایم کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ مسیحی کچی آبادیوںکومالکانہ حقوق دیئے جائیں۔کیوں کہ وہ 1947 سے بھی پہلے کے پاکستان میں کچی آبادیوں میں مقیم ہیں۔اسلام انسانوں کے حق کی بات کرتا ہے جواچھی بات ہے۔مسیحی لوگ بھی اللہ کی مخلوق ہیں ان سے اچھے سلوک کیاجائے۔ان کوبھی نوکریاں دی جائیں،تعلیم کا موقع دیاجائے جو حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔امجدعلی برکت نے مطالبہ کیا کہ حکومت مسیحیوں کے تمام جائزمطالبات پورے کرے۔بانی پاکستان قائداعظم نے فرمایاتھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق میں بحال رکھے جائیں گے۔سی ایل ایم کے کارکنوں نے اپنے اپنے بیان میں کہا ہے کے مسیح بھی پاکستانی ہیں، اپنے حقوق کی بات کرنا ان کا قانونی حق ہے۔اگر ہمارے مطالبات پورے ہوئے توہم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کرکے پاکستان کو خوشحال وطن بنائیں گے۔آخر میں سی ایل ایم کے کارکنوں جن میں پیٹر مسیح، سونا مسیح، سیموئیل مسیح، بوٹا مسیح، مسز زیتون ریاض،سٹیج سیکرٹری طارق محمود،فیصل رزاق اوربوٹا مسیح نے صحافیوں کاشکریہ اداکیا اورچائے بسکٹ سے ان کی مہمان نوازی کی۔
سی ایل ایم پاکستان کی ترقی وخوشحالی چاہتی:سلمان خواجہ
Media Network Pakistan