09 سال سے خطرناک مفرور اشتہاری ملزم گرفتار

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ساندہ پولیس کی کارروائی.قتل۔اقدام قتل۔دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث 09 سال سے خطرناک مفرور اشتہاری ملزم گرفتار.ایس ایچ او ساندہ عامر شہزاد و پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی.مفرور اشتہاری زاہد ببن نے اپنے ساتھی کے ہمراہ دوران واردات پولیس ریسپانس یونٹ کے کانسٹیبل محمد آصف کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا.دوران واردات پی آر یو کے کانسٹیبل غلام مصطفی کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا تھا.09 سال سے مفرور اشتہاری ملزم زاہد عرف ببن گرفتار۔مفرور ملزم قتل۔اقدام قتل۔ڈکیتی۔دہشتگردی کے مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھا۔مفرور ملزم زاہد عرف ببن کے خلاف 17 مقدمات درج تھے۔کامیاب کارروائی پر ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کی ایس ایچ او عامر شہزاد و پولیس ٹیم کو شاباش

اپنا تبصرہ بھیجیں